موٹرسائیکل چھیننے والے اسپیشلسٹ اسٹریٹ کریمنل گینگ کے 4 کارندے گرفتار

0
40
موٹرسائیکل چھیننے والے اسپیشلسٹ اسٹریٹ کریمنل گینگ کے 4 کارندے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور موٹرسائیکل چھیننے والے اسپیشلسٹ اسٹریٹ کریمنل گینگ کے 4 کارندے گرفتار کر لئے،ملزمان کے خلاف کاروائی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی کی گئی ملزمان کا گینگ نیو کراچی ڈویژن سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مسلسل کاروائیاں کر رہا تھا اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ملزمان میں قاسم عرف کلو ، احمر عرف لٹو ، احسان عرف پتلو اور بابو شامل ہیں.ملزمان نے انکشاف کیا کہ 27 اگست کو شاہراہِ نور جہاں کی حدود سے ہنڈا 100 موٹر سائیکل چھینی.14 نومبر کو نیو کراچی سلیم سینٹر کے پاس سے سوزوکی 110 سمیت نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے.

ملزمان نے گذشتہ روز ہی بلال کالونی کی حدود سے کاشف نامی شہری سے 110 بائیک 30 ہزار نقد اور 2 عدد موبائل فون بھی چھینے تھے ملزمان نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل حب بلوچستان میں ملّا نامی آدمی کو دیتے ہیں جو منشیات فروش ہے جس سے آئس اور ہیروئین بھی حاصل کرتے ہیں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ،ملزمان منشیات کے بھی عادی ہیں اور عادی جرائم پیشہ ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد 30 بور پسٹل، 2 عدد چھینی ہوئی موٹر سائیکل، 1 آلٹو کار، 20 سے زائد موبائل فون، چھینے ہوئے پرس اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Leave a reply