پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار بلال عباس خان نے غلط خبریں پھیلانے والوں سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : اداکار کی جانب سے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے عام طور پر میڈیا کو ہمیشہ نظرانداز کیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں کچھ بولوں۔


بلال عباس خان نے لکھا کہ کچھ پلیٹ فارم جو خود کو ’میڈیا‘ کہتے ہیں ، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان پر لوگوں کے بارے میں قابل اعتماد ہونے کی ایک خاص ذمہ داری ہے۔

بلال عباس نے لکھا کہ جس کے بارے میں آپ لکھ رہے ہیں اور ’خبریں‘ دے رہے ہیں ان کا درست ہونا لازم ہے آپ کو محض پسند ناپسند یا اپنے ہجوم کیلئے کوئی خبر دینے سے گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اب یہ سب ختم ہونا چاہئے مجھے اپنے بارے میں کوئی مسالہ دار خبر پڑھنے کا شوق نہیں لہذا مجھے تو دور ہی رکھیں۔

Shares: