پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا رول نمبر 143 کے تحت پری بجٹ سیشن ہونا ضروری ہے یہ سیشن جنوری سے مارچ تک ہونا ہوتا ہے اس سیشن میں ارکان اپنے حلقے کے مسائل بتاتے ہیں ابھی تک کوئی پری بجٹ سیشن نہیں بلایا گیاہے۔ کیا اسی طرح سندھ حکومت نے اسمبلی چلانی ہے؟ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں جلد از جلد پری بجٹ سیشن بلایا جائے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر ابھی تک کیوں رسائی نہیں دی جا رہی مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹ دو سال کی فلور آف ہاؤس پیش کی جائیں مراد علی شاہ سے پوچھتا ہوں کیوں رپورٹس پبلک نہیں کر رہے؟ پی اے سی کی رپورٹ تک کیوں رسائی نہیں دی جا رہی ؟ یہ رپورٹ آئے گی تو بتائیں گے کہ صوبے کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ورلڈ بنک کہ رپورٹ کے مطابق کراچی کا شمار دنیا کے دس شہروں میں شمار ہوتا ہے جس میں ترقیاتی کام کم ہوتے ہیں کراچی کا شمار ان دس شہروں میں آتا ہے جہاں انفرا اسٹرکچر کا بڑا گیپ ہے کراچی کے لئیے دس بلین ڈالر کی ضرورت ہوگی کراچی میں 50 فیصد لوگوں کو پانی میسر نہیں ساٹھ فیصد سالٹ ویسٹ ڈمپ کر دیاجاتا ہے
50 فیصد آبادی کچی ہے یہ پھر مستقل انکے پاس سہولیات نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بنک رپورٹ کے مطابق کراچی سے سڑکیں اور پبلک پلیسز غائب ہو چکی ہیں ۔سندھ حکومت کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع کے لئیے کیا کر رہی ہے ورلڈ بنک رپورٹ کے مطابق کراچی کسی قدرتی آفت کو برداشت کرنے کے قبل نہیں ہے۔

Shares: