ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر کی گلوکار غلام علی کے گھر آمد

کلاسیکل موسیقی اور غزل کے فن کو زندہ رکھنے کے لئے آرٹ کلاسز کی شکل میں اقدامات جاری ھیں۔
0
112

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدرآج شہرہ آفاق گلوکار غلام علی کے گھر تشریف لیکر گئے.سید بلال حیدر نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی طرف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ سید بلال حیدر نے جناب غلام علی کی کلاسیکل موسیقی و غزل گائیکی میں ان کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب برصغیر میں جناب غلام علی کی قدرو منزلت سے اچھی طرح آگاہ ھے اور کلاسیکل موسیقی اور غزل کو زندہ رکھنے کے لئے جناب غلام علی جیسے فنکاروں کی ضرورت ھے۔

”سید بلال حیدر کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز میں غلام علی کی موجودگی صوبے میں کلچر کے فروغ کے لئے قائم سب سے بڑے ادارے کے لئے اعزاز کی بات ھے۔ ”سید بلال حیدر کا غلام علی کے ساتھ گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ کلاسیکل موسیقی اور غزل کے فن کو زندہ رکھنے کے لئے آرٹ کلاسز کی شکل میں اقدامات جاری ھیں۔غلام علی نے سید بلال حیدر کے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے لئے جاری انقلابی اقدامات کو سراھا اور ان کے لئے اپنی نیک خواھشات کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے غلام علی کو یاد گاری شیلڈ بھی دی۔

آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

Leave a reply