بلاول صاحب! آپ کی حیثیت کیا ہے؟ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں، شبلی فراز
بلاول صاحب! آپ کی حیثیت کیا ہے؟ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں، شبلی فراز
باغی ٹی و ی : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید شلی فراز نے سندھ پولیس کے استعفوں کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر معاملے کو سیاسی بنایا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شر کی قوتوں کی نمائندہ اور ٹھگوں کا ٹولہ ہے۔ یہ معیشت کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے کرپشن زدہ چہروں کو دھول میں چھپانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی حیثیت کیا ہے؟ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں جبکہ لیگی رہنما مریم نواز پر طنزیہ نشتر چلاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ صرف جوتے اور کپڑے پہن کر ‘’بینظیر’’ نہیں بن سکتیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی۔ شر کی قوتیں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کام کر رہی ہیں۔ انہیں معلوم نہیں کہ یہ کس آگ سے کھیل رہے ہیں۔ اپوزیشن بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ ہے، قوم ان سے جلد حساب لے گی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دشمن کے بیانیے کو تقویت دے رہی ہے۔ بھارت افراتفری پھیلانے والوں کی تصاویر دکھا رہا ہے۔ ان بہروپیوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ قوم ملک میں بدامنی پھیلانے والوں سے حساب لے گی۔ عمران خان نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہو جائیں گے