لاہور:میں اوربلاول یہ کام اکھٹے کریں گے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کل کے اپنے عزائم کے بارے میں آگاہ کردیا ہے، مریم نواز نے جلسے کے انتظامات کے لیے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور کارکنوں کے ساتھ مل کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہیں، جتنا مرضی رکاوٹین کھڑی کر لیں، عوام جلسہ گاہ پہنچے گی، جلسہ ہوگا اور پھرپور ہوگا، این آر او مانگے گے تو پی ڈی ایم نہیں دے گی۔

اس دوران مریم نواز سے صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کل آپ اور بلاول ایک ساتھ جلسہ گاہ آئیں گے اس کے جواب میں لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جی میں اور بلاول ایک ساتھ جلسے میں آئیں گے۔

Shares: