آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے

لاہور:آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکروں نے آزادی مارچ میں ان دوبڑی جماعتوں کی اصلیت اور حقیقت کو مزید ننگا کردیا ہے، یہ کوئی الزام نہیں بلکہ حقیقت ہے جس کا اظہارن لیگ کے مفکراعظم احسن اقبال اور پی پی پی کے عرفان اللہ مروت اپنی ہی زبانوں سے بیانوں کی صورت میں کرچکے ہیں،

معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

اسی اعلانیہ اظہار اور مولانا کے ساتھ بے وفائی کی تصویر کشی جس طرح معروف اینکر مبشرلقمان نے کی ہے وہ بھی قابل داد ہے ، وہ کہتے ہیں کہ بجائے اجتماعی موقف اپنانے کے شہباز شریف نے جس طرح اپنا رونا رویا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کوئ اپنی خیرچاہتا ہے، مبشرلقمان نے اپوزیشن لیڈر کی تقریرکو ایک بے روزگار شخص کی آہ وبکاسے تعبیر کیا ہےکہ جس طرح ایک بے روزگار شخص اپنی حقیقت بیان کرتا ہےکہ وہ کیا چیز ہے بالکل اسی طر ح شہباز شریف نے باقاعدہ اپنی سی وی پڑھ کر سنائی جیسے نوکری کے متلاشی ہوں اب اس میں شک نہیں کہ ن لیگ کی اصل لیڈر مریم نواز ہیں ۔


دوسرا بڑا نقطہ جو اٹھایا گیا ہے وہ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کا مولانا سے بے وفائی کرنا تو یہ بھی مبشرلقمان نے بتاتو پہلے ہی دیا تھا مگر اب جو منظرکشی کی ہے وہ بھی ادب کی اصطلاح میں‌ ایک الگ مقام رکھتی ہے، مبشرلقمان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسی حقیقت کو ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں کہ اس اجتماعی دھرنے میں بلاول اور شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مولانا کے ساتھ بے وفائی کا نتیجہ نواز گونواز کے نعروں کی صورت میں اور بلاول کے ہنسائی مکھ انداز کا جواب زرداری کی بے وفائی کے طعنوں کی صورت میں اسلام آباد کی فضاوں میں ملاوں کی زبان سے سننا پڑا

Comments are closed.