بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا،وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاید کل بلاول ہی عورت مارچ کی قیادت کرے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول عورتوں کا زیادہ بہتر ترجمان ہے،پیپلز پارٹی کچھ کرلے پنجاب میں بلاول کی دال نہیں گلے گی، پیپلز پارٹی میں بڑے پائے کے سینئر سیاستدان بیٹھے ہوئے ہیں ، کیاسینئرسیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سیلکٹڈ نظر نہیں آتے ، بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ پیپلزپارٹی جتنا مرضی زور لگا لیں پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید بلاول زرداری پر اکثر تنقید کرتے رہتے ہیں، شیخ رشید جہاں بھی پریس کانفرنس کرتے ہیں بلاول زرداری کے بارے میں صحافی کوئی نہ کوئی سوال ضرور کرتے ہیں جس کا شیخ رشید جواب دیتے ہیں اور وہ سارا دن میڈیا سوشل میڈیا پر چلتا رہتا ہے.

میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”

عورت مارچ کا توڑ،مذہبی جماعتوں نے 8 مارچ کو پیغام شرم و حیا ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

بلاول زرداری نے ماہ دسمبر میں بے نظیر کی برسی پر پنڈی میں جلسہ کیا تھا جس پر شیخ رشید نے لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تین ماہ گزر گئے شیخ رشید نے ابھی تک لاڑکانہ میں جلسہ نہیں کیا، جبکہ بلاول زرداری اس کے بعد پنجاب کے تین چکر لگا چکے ہیں جہاں انہوں نے مختلف پروگراموں سے خطاب کیا ہے اور تنظیمی اجلاس بھی کئے ہیں.

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

Shares: