وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول اپنی جگہ بنانے کے لیے سی وی لے کر پھر رہے ہیں-
باغی ٹی وی : شہباز گل نے کہا کہ اب پتہ چلا انہوں نے وزیراعظم کے نہیں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانی ہے،اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد میں خفیہ رائے شماری ہوتی ہےان پارٹیوں کی سیاسی پیدائش خفیہ طریقوں سے ہوئی-
پیپلزپارٹی چھوڑنے کا غلط فیصلہ فیملی مجبوریوں کی وجہ سے کیا تھا،ندیم افضل چن
شہباز گل نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ 2،3ہزار بندے اکٹھے کر لیں جو وہ نہیں کر سکے انہیں لگتا ہے یہ اپنے خفیہ بیرونی آقاوں کے خفیہ پیسوں سے واردات ڈال لیں گے بلاول اپنی جگہ بنانے کے لیے سی وی لے کر پھر رہے ہیں اب آپ آئیں آپ کو سر عام ہرائیں گے-
فضل الرحمنٰ کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائیگی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائیگی، وزیر اعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 6, 2022
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول بھٹو کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے، لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائے گی ہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5 روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عمران خان اسمبلی توڑواور ہمارا مقابلہ کرو، اگر آپ خود مستعفی نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے، عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے، پانچ دن بعد ہمارے نمبر پورے ہو چکے ہوں گے، ایوان میں ہر ایم این اے عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ ہے۔