کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اچانک امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اپنے دورہ امریکہ کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک امریکہ میں قیام کریں گے بلاول بھٹو امریکہ میں عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی ملاقات کریں گے۔
نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری
خیال رہے کہ بلاول بھٹو اس سے قبل بھی جولائی میں امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔ اس دورے میں انہوں نے ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے بات چیت نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ وہ آئندہ دورے میں تفصیلی بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے۔
عمران خان نےکراچی میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لہٰذا تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانیے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔








