بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مزمت
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کر دی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 11 کان کنوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کوئلہ کی کان کنی سیکٹر کے مزدوروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے اور تحفظ کو یقینی بنائے، وفاق یا بلوچستان کی حکومت متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ بلاول نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں‌ دہشت گردوں نے فائرنگ کے جاں بحق کردیا تھا . جن میں‌گیارہ جانیں‌ گئیں‌اور چار افراد زخمی ہو گئے.

Shares: