بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زرداری ہاؤس میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات ہوئی .

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا. بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دونوں ممالک میں تجارتی روابط بڑھائے جانے پر اتفاق ہوا.

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا برطانوی ہائی کمشنر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں،

اس سے قبل : سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو شہیدکی 68 ویں سالگرہ کی تقریب بلاول ہاوَس لاہورمیں ہوئی. سابق صدر آصف علی زرداری نے بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا. تقریب کے اختتام پرذوالفقار علی بھٹواوربے نظیر بھٹوکیلئےدعا مغفرت بھی کی گئی.

اس موقع پر آصف علی زردری نے کہا کہ بےنظیر بے نظیر تھیں انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی. دنیا بھرکےدانش مندآج بےنظیربھٹوپرکتاب لکھ رہے ہیں،بے نظیر سال کےسب سےلمبے دن21جون کو پیدا ہوئی.بھٹو صاحب کہتے تھےیہ سورج کبھی غروب نہیں ہو گا.

Shares: