پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل ہی لوگ فیصلہ عمران خان کے حق میں دے رہے ہیں-

باغی ٹی وی : فردوس عاشق نے کہا کہ عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی سیاہ کاریوں اور گھناؤنے چہروں کو جان چکے ہیں جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کو گلگت بلتستان الیکشن میں تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی-

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پرچی شہزادہ ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے آزاد کشمیر کے باسی ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں-

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اتوار کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں ہجیرہ پہنچے تھے کوٹلی کے خطاب میں بلالول نے کہا تھا کہ پی پی پی کا کشمیر سے رشتہ تین نسلوں کا رشتہ ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی کے ظلم اور ہندوتوا کے فلسفے کے خلاف لڑ رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کے معاشی ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ لو گ اس وقت تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا شکار ہیں۔ یم نے اسلام آباد اور بنی گالہ کا پیغام بھیجنا ہے کہ کشمیر کے فیصلے کشمیر کے عوام کریں گے اور اب کشمیری ایک کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہمیشہ ہی سے یہ پالیسی رہی ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں نعرہ دیا تھا "ہمارا نعرہ ، سب سے بھاری ، رائے شماری رائے شماری”۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں میں بہت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دنیا کو پتہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مودی کی حکومت ظلم کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملے کے وقت کٹھ پتلی وزیراعظم کو ان کو لاوارث چھوڑ دیا۔ پی پی پی کبھی بھی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ جب عمران خان جیسے کٹھ پتلی اور بزدل کشمیر کے لئے فیصلے لیتے ہیں تو کشمیر کو نقصان پہنچتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک جیالا وزیراعظم منتخب کریں گے تو اس کا سب سے پہلا کام یہ ہوگا کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کرے گا۔ مجھے آپ پر اعتماد ہے کہ آپ مجھے بڑی اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ اگر اس کٹھ پتلی پاس حکومتی وسائل ہیں تو میرے پاس پاکستان پپپلزپارٹی کے جیالے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

 

ہم کشمیریوں کوآزادی دلوا ئیں گے:عمران خان سفیرکشمیرنہیں کلھوشن کے وکیل بن…

Shares: