بھٹوخاندان قربانیوں کا خاندان، بلاول بھٹونے پھرقربانی دینے کا اعلان کردیا ، ارکان اسمبلی سن کرغمگین ہوگئے

0
33

لاہور: بھٹوخاندان قربانیوں کا خاندان، بلاول بھٹونے بھی قربانی دینے کا اعلان کردیا ، ارکان اسمبلی سن کرغمگین ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن کرنا اور مزاحمت کرنا جانتے ہیں، ضرورت پڑی تو سندھ حکومت بھی قربانی دینےکو تیار ہیں۔

دوسری طرف سندھ اسمبلی کے پی پی کے ارکان یہ سن کرکہہ ان سے استعفے چھین لیے جائیں گے اورزرداری کے مقدمات کے کفارے کے طور پران کی ممبریوں کی قربانی دی جائے گی یہ سن کربہت پریشان ہوگئے ہیں

ادھر اس قربانی کا ذکرکرتے ہوئے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لئے اکتیس جنوری کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ آپ اکتیس جنوری تک مستعفی ہوجائیں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، دمادم مست قلندر کا فائدہ اپوزیشن کو ہی ہوگا اور حکومت کا نقصان ہی ہے، حکومت کوہماری مہلت بہت قابل فہم ہے، ہم ان کو وارننگ اور موقع دے رہےہیں۔

بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریکیں چلانےکی ایک تاریخ ہے ، مذاکرات کےذریعے انہوں نےایک آمر کو نکالا، ہم اپوزیشن کرنا اور مزاحمت کرنا جانتے ہیں،

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسٹرٹیجی اور طریقہ کار سب کچھ فیصلوں سےہوگا، ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی بھی قربانی دینےکوتیارہے،

بلاول بھٹو نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اپنی جگہ چھوڑیں توبات چیت کی جگہ بنے گی، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اوراسپیکر کٹھ پتلی ہو تو مذاکرات کیسےہونگے؟ لانگ مارچ اوراستعفوں کےایٹم بم استعمال کرنےکی حکمت عملی بنائیں گے اسٹرٹیجی وہ ہوگی جس سے ملک کو مشکل میں نہ ڈالاجائے،

لاہور سے ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سقوط مشرقی پاکستان اور سانحہ اےپی ایس ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی کو چھوڑیں گے نہیں، سب کےسامنے ہےکہ انہو ں نےدشمنوں کوچھوڑا ہے، اےپی ایس سانحہ میں ملوث احسان اللہ احسان خود بخودجیل سےنکلا بھگوڑا بناہوا ہے، بلاول نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے صرف سیاسی رہنماؤں اور آواز اٹھانے والوں کو بند کرنا ہے، حکومت سانحہ اے پی ایس میں ملوث شخص کو پکڑنےکی کوشش نہیں کررہی۔

Leave a reply