کراچی: کراچی میں اپنے ہی ساتھیوں کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا ہےکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت مدت پوری کرپائے گی ، بلاول یہ بتانا بھول گئے کہ وہ سندھ حکومت کی بات کررہے ہیں یا وفاقی حکومت کی

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کا دورہ کرتے وقت میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں مفت ہسپتال چل رہے ہیں، غریب کا علاج ہو رہا ہے، کم وسائل کے باوجود نجی سیکٹرز سے مل کر سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا ہم سب نے مل کر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان سے حل کرنا چاہتی ہیں، وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے یہ کرکٹ کا میچ نہیں، وزیر اعظم پر فرض ہے کہ عوام میں اتحاد پیدا کریں۔

Shares: