ملتان :بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ،اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف اب پی پی اعلان جنگ کرتی ہے اور اس حکومت کو ختم کرنےکےلیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا ہے۔
Chairman #PPP @BBhuttoZardari Address Jalsa In #Multan https://t.co/4t3ttxnuqV
— 𝐓𝐞𝐚𝐦 𝐁𝐢𝐥𝐚𝐰𝐚𝐥 (Digital) (@TeamBilawal_) February 9, 2022
ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، امید ہے کہ ہمارا نظیریہ ملتان کے ہر گھر تک پہنچے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ہمارا عوامی مارچ 27 فروری کو کراچی سے نکلے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا ہے، پہلے دن سے اس نالائق کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے سلیکٹڈ سے پکار کر انکو ایکسپوز کردیا تھا، سینیٹ کے الیکشن میں ہم نے خالی میدان نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ آئی ایم ایف کا بل پاس کرا رہے تھے ہم نے ان کو وارننگ دی تھی، یہ معاہدہ عوام دشمن معاہدہ ہے، حکومت کو ہر الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔