وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیوفونک رابطہ کیا-
باغی ٹی وی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے پاکستانی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ
بلاول بھٹو زرداری نے حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔
واضح رہے کہ دوسری جانبجماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے فون پر رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی۔
پاکستان حکام عید کے بعد سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکےاضافی ڈیپازٹس کی فراہمی کےمعاہدہ …
علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک باد پیش کی-
قت پر عید کا سوٹ تیار نہ کرنے پر درزی کو 48 ہزار روپے جرمانہ