پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار دلخراش حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں.پی پی پی چیئرمین کی حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ایسے حادثات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ٹریفک قوانین کی پابندی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ کل رات صوبہ سندھ میں قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی، کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جن میں سے 13 جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 زخمی ہیں۔ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 11 زخمی سی ایم ایچ پنو عاقل، 2 روہڑی تعلقہ اسپتال اور 16 زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جو ملتان سے کراچی جا رہے تھے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved