چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر رہنما سردار ممتاز حسین ساسولی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سردار ممتاز حسین ساسولی کے انتقال سے پارٹی ایک بھادر و ثابت قدم ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔
مرحوم سردار ممتاز حسین ساسولی کی پارٹی کے لیئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے فرزند و پی پی پی سٹی ایریا 114 کراچی کے صدر طالب بروہی سے تعزیت اور ان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے