بلاول بھٹو آئیں گے کل لاہور، کہا ضمیر فروشوں کو سامنے لائیں گے
بلاول بھٹوزرداری کل لاہورآئیں گے اور پیپلزپارٹی کی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی ، تنظیموں سےملاقات کرینگے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک کی ناکامی پرپارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے،
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ضمیر فروشوں کو سامنے لائیں گے، واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحاریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپوزیشن جماعتوںمیں سخت بے چینی اور مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے،