کراچی: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر اور ںجی ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،خلیل جبران کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کیا جائے اور خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
پی پی پی کے چیئرمین نے شہید صحافی خلیل جبران کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی
واضح رہے کہ صحافی خلیل جبران کو دو روز قبل گھر کے قریب گولیاں ماری گئی تھیں جس سے انکی موت ہو گئی تھی،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔
تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی خلیل جبران کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام کو صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات بھی کی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے-