کراچی : بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے مہنگائی کا خاتمہ اور خوشحالی لائیں گے : جاوید شیخ
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ نے کہاکہ مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ،نا اہل عمران خان اور اُس کے ٹولے نے عوام کو بھوک ،غربت اور مشکلات سے دو چار کردیا ،آج کھانے پینے سمیت ہر اشیاء عوام کی قوت خرید سے دور ہے اس حکومت کے 3سالوں کے دوران غربت کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کا پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتا ،چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو نا اہل عمران نیازی سے نجات اور ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرکے عوام کو خوشحالی دلا ئینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کراچی کے تحت مہنگائی کے خلاف امپریس مارکیٹ میں ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سٹی ایریاز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز ،سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی اس موقع پر پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور الیکشن سیل انچارج سید وقار شاہ بھی موجود تھے جاوید شیخ نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ذمہ دران و کارکنان آج مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں اور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کریں اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور سید وقار شاہ نے کہا کہ عوام عمران خان اور اُس کے نا اہل ٹولے سے بیزار آچکے ہیں عوام وفاقی حکومت کی نا اہلی اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف سڑکوں پر آچکے ہیں اب عمران نیازی کو استعفیٰ دیکر گھر جانا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ آج پی پی پی کراچی کے تحت ایمپریس مارکیٹ کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداران ،کارکنان اور عوام بھر پور شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔








