بلاول بھٹو زرداری کچھ دیربعد پریس کانفرنس کریں گے

0
30

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکچھ دیربعد پریس کانفرنس کریں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خورشید شاہ کی گرفتاری کے حوالہ سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں، نیب نے آج خورشید شاہ کو گرفتار کیا ہے اور انہیں کل ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا،

واضح‌ رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کہیں بھاگ نہیں‌ رہے تھے، انہیں گرفتار کرنا افسوسناک ہے، ادھر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ‌ سندھ سید مراد علی شاہ بھی قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس سے چلے گئے ہیں، پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ ایک طرف قومی یکجہتی کی باتیں کی جارہی ہیں اور دوسری طرف گرفتاریاں کی جارہی ہیں، شیری رحمان اور احسن اقبال کانفرنس سے چلے گئے ہیں،

خورشید شاہ کو کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا، نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کےرہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ہے، خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، خورشید شاہ کی گرفتاری کا نیب سکھر کو بتا دیا جائے گا، آج نیب میں وہ پیش نہیں ہوئے تھے،

Leave a reply