مظفرآباد:بلاول بھٹو نے بھارت کوکشمیرکی آزادی کےلیے جنگ کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے آزاد کشمیر میں الیکشن کا وقت قریب سے قریب ترآتا جار ہا ہے سیاسی لیڈروںکے بیانات میں بھی بڑی تیزی آگئی ہے ، ہرلیڈرکشمیریوں کو بڑی سے بڑی کہانی سنا کران سے ووٹ لینا چاہتا ہے ، ایسے ہی آج آزاد کشمیر میں ایک بڑے عوامی جلسے میں بلاول بھٹونے کشمیریوںسے وعدہ کیا ہے کہ اگر کشمیر کی خاطر جانگ بھی کرنا پڑی تو بللاول جنگ سے بھی گریز نہیں کرے گا
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی ختم ہوگئی، ہماری جماعت کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے اور آئندہ برسوں میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی کیونکہ ابھی تو ہم میدان میں پہنچے ہیں. عباس پور آزادکشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے جیالوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ مل کر تاریخ رقم کی تھی انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کرکے اس کے بعد اسلام آباد اور بنی گالہ کی طرف رخ کریں گے اور کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات بہت اہم ہیں کیونکہ ہم سرحد کے اس پار اور اس پار حکومتوں کو ایک ہی پیغام دیں گے کہ کشمیر پر سودامنظور نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیابی کے لیے دعا نہیں مانگتے مودی کو شادیوں میں شرکت کی دعوت نہیں دیتے کیونکہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے فیصلے پر چلتے ہیں آپ حکم کریں کل عمل ہوگا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ بھارت سے جنگ ہو تو کل جنگ ہوگی انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام جو فیصلہ کریں گے وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کو بھی ماننا ہوگا اور یہ ہی ہماری پارٹی کا بنیادی فلسفہ ہے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان بے بسی کے عالم میں کہتے ہیں کہ میں کیا کروں، ہمیں ذوالفقار علی بھٹو نے سکھایا ہے کہ ہزار سال جنگ لڑنی پڑے لڑیں گے لیکن کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ کر کشمیر کا معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتا ہے.








