لاہور:بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے:واضح کردیا ،اطلاعات کے مطابق کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں بلاول بھٹوشرکت نہیں کریں گے اوریہ اطلاع مریم بی بی کو پہنچا دی گئی ہے

ادھرذرائع کے مطابق کل ہونے والے پی ڈی ایم سر براہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن بھرپوراندازسے شرکت کرکے یہ تاثردینے کی کوشش کریں‌گے کہ جمعیت ان کے ساتھ ہے ،

دوسری طرف ن لیگ نے بھی حکمت عملی طئے کرلی ہے ، ن لیگ کی طرف سے اس اہم اجلاس میں کون کون شامل ہوتا ہے اس کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا

دوسری طرف غیرجانبدارحلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس اب پی ڈی ایم کوبچانے کی کوششوں کا حصہ ہے اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی عدم شرکت اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اب مریم نواز کی باتوں میں نہیں آسکتے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بلاول بھٹو نے چند مقامی رہنماوں کوہدایت کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں جاکرحاضری لگوائیں

Shares: