بلاول بھٹو زرداری کا ماہِ رمضان کی آمد پر پیغام
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ماہِ رمضان کی آمد پر پیغام .چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستانی قوم سمیت تمام امتِ مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد.رمضان المبارک ایک دوسرے سے حسن سلوک اور تعاون کرنے کا مہینہ ہے، کوروناوائرس وباء کے باعث پوری دنیا غیر معمولی حالات کا سامنا کر رہی ہے، رمضان میں وباء کی صورتحال کے پیش نظر ہر پاکستانی اپنی ذمہ داریوں کا خیال رکھے،ہر شہری کو اپنے اطراف لوگوں کے ساتھ صبر و تحمل کے ساتھ پیش آئے، دعا ہے یہ مقدس مہینہ سب کے لیے قلبی سکون، خوشحالی اور امن کا وسیلہ بنے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ہمیں اپنے وہ کشمیری بھائی یاد ہیں، جو بھارتی مظالم کا شکار ہیں، دعا ہے یہ مقدس مہینہ سب کے لیے قلبی سکون بھارت رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی عبادات کو روکنے سے باز رہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مذہبی آزادی کشمیریوں کا حق ہے.