بلاول بھٹو زرداری کا مینار پاکستان جلسے میں‌ پہنچنے کا روٹ سامنے آگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا مینار پاکستان جلسے میں‌ پہنچنے کا روٹ سامنے آگیا . چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ریلی کی قیادت کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن سے روانہ ہونگے۔چئیرمین کی ریلی بذریعہ رنگ روڈ گجو متہ پہنچے گی۔چئیرمین بلاول بھٹو کی ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوگا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی فیروز پور روڈ س گلبرگ میں بلیوارڈ پہنچے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی ڈی ایم کے تمام پارٹی سربراہ ظہرانے کے بعد ایک ہی ٹرک پر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
https://twitter.com/WmkkhanK/status/1337996449468928005?s=20
مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے،کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں، حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسے کے لئے آنے والے افراد کو نہیں روکا جائے گا تا ہم جلسہ گاہ کے اطراف والے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے.

پنڈال میں کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کرسیاں لگائی گئی ہین تا ہم اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ سے کرسیاں‌رش بڑھنے کے بعد ہٹا لی جائیں گی،مریم اور بلاول کل جلسہ گاۃ میں ایک ساتھ پہنچیں گے،بلاول کا جلسے میں آنے کے لئے روٹ جاری کر دیا گیا ہے

Shares: