پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیاہے۔

جمعہ کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا۔نسیمہ ناز بلوچ ہر دور میں بھٹو ازم کے نظریئے پر ثابت قدم رہیں۔نسیمہ ناز بلوچ نے کراچی بالخصوص لیاری کی خواتین کی موثر نمائندگی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا بھی کی.

Shares: