بلاول بھٹو زرداری کا تحریک حریت کے چیئرمین کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کے انتقال پر اظہار افسوس.کشمیری حریت پسند رہنما اشرف صحرائی کی دوران اسیری انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا، جدوجہدِ آزادی کے فلسفے پر کاربند اشرف صحرائی کے انتقال پر لواحقین اور اہلیان کشمیر سے تعزیت کرتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دکھ کی اس گھڑی میں تحریک حریت اور بالخصوص سید علی گیلانی سے بھی افسوس کا اظہار .کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے ہیرو اشرف صحرائی نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، کشمیر کی آزادی کا خواب لئے اشرف صحرائی دنیا سے رخصت ہوگئے اور اس خواب کی تعبیر کی جدوجہد ہماری منزل ہے، آزادی کشمیر کے مجاہد اشرف صحرائی نے وادی جنت نظیر کا مقدمہ لڑنے کا حق ادا کردیا،اشرف صحرائی کی وادی کشمیر کیلئے جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما اشرف صحرائی کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنا ان کے قتل کے مترادف ہے، کشمیری حریت رہنماؤں کو کورونا وائرس کے دنوں میں بغیر احتیاطی تدابیر کے پابندِ سلاسل رکھنا بھارتی حکومت کی سفاکیت کی انتہا ہے.

Comments are closed.