( 20 مارچ 2021 ، شام 4:45 ) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جشن نوروز پر پیغام ، پی پی پی چیئرمین نے پارسی برادری سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں جشنِ نوروز منانے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی پارسی برادری نے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے، پارسی برادری کا تعلیم، جہاز رانی اور فلاحی کاموں میں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،
پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں جائیں: بلاول بھٹو زرداری کی جشن نوروز منانے والوں کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران ایک دوسرے خواہ گرد ونواح کے لوگوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے: