بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان کی ملاقات

0
42

‏کراچی بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بے نظیر ہاؤسنگ سیل نواب وسان کی ملاقات . چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواب وسان سے بے گھر افراد کے گھر بنانے کے منصوبے کی تفصیلات سے متعلق استفسار کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نواب وسان نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ اب تک تین ہزار 750 افراد کو گھر بناکر دے چکے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے مستقبل کے منصوبوں کے متعلق بھی دریافت کیا جائے۔کراچی میں بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے تحت مزید پانچ ہزار گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے،‏ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پورے صوبے میں بے گھر افراد کو چھت مہیا کررہی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی دعوے نہیں کرتی بلکہ کام کرکے دکھاتی ہے اور ‏بے نظیر ہاؤسنگ سیل پی پی پی کی ریاست میں خدمت کے تسلسل کا ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے۔

Leave a reply