لاہور:بلاول بھٹوکا حمزہ شہبازکوفون آگیا،کیا ہوئی گفتگو؟ اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حمزہ شہباز کو فون کرکے اہم پیغام پہنچا دیا

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اس ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کو رہائی کی مبارک باد دی ، جس پرحمزہ شہباز نے بلاول کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جواب میں حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو کو بختاوربھٹوزرداری کی شادی کی مبارک باد دی

اس دوران بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کو چند دنوں بعد پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے

حمزہ شہبازنے بلاول بھٹو کی دعوت قبول کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے

Shares: