نواب شاہ: بلاول بھٹوسے پارٹی رہنماوں نے اچانک ملاقاتیں شروع کردیں:اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق ضلع ناظم ٹھٹہ شفقت شاہ شیرازی اور رکن قومی اسمبلی ایاز شاہ شیرازی کی ملاقاتوں نےاچانک پارٹی کے اندرہلچل مچا دی
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اراکین سندھ اسمبلی ریاض شاہ شیرازی اور حاجی علی حسن زرداری نے بھی ملاقات کی، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا
بلاول بھٹو نے اپنے پارٹی رہنماوں کو وفاق کے خلاف اکساتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر وفاقی حکومت حقِ روزگار پر اسی طرح ڈاکا مارتی رہی تو پورا سندھ سڑکوں پر ہوگا،ملک میں پانی کی تقسیم میں بدانتظامی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے،
اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور صوبوں سے زیادتی کے سلسلے کو بند کریں ورنہ عوام اپنا حق خود چھین کر لیں گے،