وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ڈویلپمنٹ آفس لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے نیویارک میں ملاقات کی۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی گئی۔ لارڈ طارق احمد برطانوی وزیر اعظم کے تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورہ پر ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لارڈ طارق احمد نے برطانوی حکومت کی جانب سے اضافی 10 ملین پاو¿نڈ کی امداد سے آگاہ بھی کیا تھا. بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی اضافی سمیت مجموعی طور پر 26 ملین پاو¿نڈ سے زائد امداد پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیاتھا وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا تھا .
مزید یہ بھی پڑھیں.
معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری اور لارڈ طارق احمد نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زوردیاتھا اور وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے تاریخی روابط ہیں، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اور برطانیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی روابط میں مزید اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔