بلاول ہم جنس پرست ،فواد چودھری مینٹل، ایسا کس نے کہا؟
عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ یہ پارلیمانی نظام قوم کو کچھ نہیں دیگا،ملک میں جمہوری صدارتی نظام یا ٹیکنوکریٹس کا کوئی سسٹم آنا چاہیے.موجودہ حکومت بھی نااہل ہے جس کے وزراء اور ممبران اسمبلی لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں.
مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اگر ملک ٹھیک نہ ہوا تو ملک میں خونی انقلاب آسکتا ہے.چیئرمین نیب گرفتار چوروں سے کرپشن کے اربوں ڈالر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائیں.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا پورا خاندان مجرم ہے.یہ لوگ پیسے لوٹ کر باہر لے گئے پھر کہتے ہیں جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے.عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دورحکومت جیسی لوٹ مار کسی حکومت میں نہیں دیکھی،وزیراعظم جھوٹے اور ناکام ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب دنبہ چور اور بھتہ خور ہیں.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم پاک فوج کیخلاف سازشوں کے لیے استعمال ہوتا رہا جبکہ کوئی بھی مسئلہ ہوتو فوج کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،بلاول بھٹو ہم جنس پرستی کی پیداوار ہیں جن کا کوئی ایجنڈا نہیں جبکہ مریم نواز اپنے کرپٹ والد کو بچانے کے لیے فوج کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور فوج کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں.ہیجڑا مافیا کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان جھوٹے اور نااہل ہیں،انھوں نے تحریک انصاف کی درخواست پر سینکڑوں ساتھیوں سمیت اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی،تحریک انصاف کے دھرنے میں استعفی دینے کا اعلان بھی کرڈالا،لیکن جب دھرنے میں تحریک انصاف کو قریب سے دیکھا اور جاگیر داروں اور وڈیروں کو تحریک انصاف میں شمولیت کرتے دیکھا تو انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت نہیں کی.عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑا بلکہ پیپلزپارٹی نے انھیں چھوڑا ہے،زرداری نواز شریف گینگ نے ملک کو مسائل سے دوچار کیا،موجودہ اسمبلیوں نے قوم کو کچھ نہیں دیا.موجودہ پنجاب حکومت کی جانب سے مظفرگڑھ کے ترقیاتی فنڈز اور منصوبے تونسہ منتقل کرنے کے سوال پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نااہل ترین آدمی ہیں،عمران خان جو جنوبی پنجاب کے لوگوں کا احساس تھا تو جنوبی پنجاب سے ایسا وزیراعلی پنجاب لاتے جو واقعی بااختیار اور اہل ہوتا اور جنوبی پنجاب کے مسائل کا ادراک اور اسکے حل کی اہلیت رکھتا،مظفرگڑھ کے مقامی ممبر صوبائی اسمبلی سمیت ضلع بھر کے تمام ممبران اسمبلی ڈرپوک ہیں اور تھانہ کلچر اور پولیس گردی کے ذریعے اپنا اثرورسوخ بڑھانے اور مخالفین پر مقدمات کے اندراج تک محدود ہیں جن کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں،ان کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ کے مقامی ممبران اسمبلی افسران اور پٹواریوں سے بھتہ خوری اور پیسے لیکر پولیس افسران کے تبادلوں میں مصروف ہیں.جمشیددستی نے مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کو بھی ہدف تنقید بنایا،جمشیددستی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر مقامی ممبر صوبائی اسمبلی کے کہنے پر انکے سیاسی مخالفین پر مقدمات کا اندراج کرا رہے ہیں اور مقامی ممبر صوبائی اسمبلی کے کہنے پر تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کے تبادلے کیے جارہے ہیں جو کہ قابل مذمت امر ہے،موجودہ حکومت کے دور میں تھانہ کلچر کو جس طرح فروغ دیا جارہا ہے اور جس طرح پولیس میں سیاسی مداخلت جاری ہے اس طرح انھوں نے کسی دورحکومت میں نہیں دیکھی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور سے متعلق جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نااہل اور نالائق شخصیت ہیں جن کی ترجیحات ہی الگ ہیں،ضلع کے مسائل حل نہیں ہورہے،ضلع کے ترقیاتی فنڈز دیگر علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ ضلع کے حقوق کے تحفظ کے لیے اور مظفرگڑھ کے شہریوں سے ہونے والی زیادتیوں کیخلاف کچھ دنوں بعد احتجاجی تحریک شروع کریں گے.