بلاول کے حلقے کا شہری آزادی مارچ میں چل بسا

0
35

بلاول کے حلقے کا شہری آزادی مارچ میں چل بسا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک شہری جاں‌ بحق ہو گیا جس کی شناخت عبدالکریم کے طور پر ہوئی، بلاول کے حلقے لاڑکانہ کا رہائشی 55 سالہ عبدالکریم آزادی مارچ میں شریک تھا اچانک اس کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ راستے میں دم توڑ گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق مریض کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔

آزادی مارچ،وزیراعظم سے آج ہو گی کس کی ملاقات؟

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کا دھرنا شہر اقتدار میں جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے مراحل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ جس کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

Leave a reply