پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی 7ارکان اسمبلی کا تحفہ دیں گے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ایک ہفتے تک بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کے دوران جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن میں ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہو گا ‘جس کی نگرانی خود بلاول بھٹو کریں گے ‘یوسف رضا گیلانی ارکان اسمبلی کی بلاول سے خفیہ ملاقات کرائیں گے-

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30اگست کو جنوبی پنجاب کے دورے پر ملتان آئیں گے امکان ہے کہ وہ کم و بیش ایک ہفتہ تک بلاول ہائوس ملتان میں قیام کریںگے۔ اس دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کا تحفہ دینگے اور ان کی ملاقات بلاول بھٹو سے کرائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ان ارکانِ اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تحریک انصاف کے وہ ارکان جو آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی شامل ہیں اسی طرح دیگر اہم شخصیات بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے-

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن کا ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہوگا جس کی بلاول بھٹو خود نگرانی کرینگے اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے پہلے ہی سید یوسف رضا گیلانی کو ٹارگٹ دے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی ملتان آمد سے قبل اہم سیاسی شخصیات اورموجودہ و سابقہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

ذرائع نے اس خبر کی بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضاگیلانی سے جنوبی پنجاب کے تین ارکانِ قومی اسمبلی و چار ارکان صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے ان میں ملتان سے کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں ہے البتہ ان ارکان ِ اسمبلی کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے –

ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی نے سید یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ آپ نے ہمارا خیال رکھناہے ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئندہ الیکشن میں آپ کی ضرورت پڑے-

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ان ارکان اسمبلی کی بلاول بھٹو کے 30اگست کے دورہ ملتان کے دوران بلاول ہائوس میںخفیہ ملاقات کرائی جائے گی جسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا جائیگا۔ البتہ یہ واضح امکان موجود ہے یہ ارکان اسمبلی آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔

Shares: