بچوں کو ہر قسم کی انتہاپسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائے،بلاول

0
144
جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

بچوں کو ہر قسم کی انتہاپسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائے،بلاول

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نےبچوں کےحقوق کےتحفظ اورانہیں ملک کا مفید اورکارآمدشہری بنانے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا کہا ہے کہ ہماری حکومت ہر بچےکےبشمول ترقی،تعلیم،حفظان صحت،شمولیت،عزت و وقارسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانے میں پرعزم ہے۔

باغی ٹی وی: وزیراعظم نےکہاکہ انہیں خوشی ہےکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کربچوں کاعالمی منارہاہے، اس سال کیلئے اس دن کاموضوع ”ہربچے کیلئے ایک بہترمستقبل“رکھا گیاہے جوپاکستان کے بچوں کیلئے ہمارے عزم کا اعادہ کررہاہے،اپنےمنشورکی روشنی میں ہماری پالیسیوں کامقصد آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئےہیں،ہماری حکومت ہربچےکےبشمول ترقی،تعلیم، حفظان صحت،شمولیت،عزت و وقار سمیت تمام حقوق کو یقینی بنانےمیں پرعزم ہے-

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری حکومت نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال اورزینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی قائم کی، بچوں کے تحفظ کے اداروں کاقیام عمل میں لایا گیا اورجبری مشقت کے خاتمہ کیلئے کئی قوانین متعارف کرائے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غذائی کمی کےشکاربچوں کیلئےغذائی معا ونت اورہیلتھ کارڈ کے ذریعہ یونیورسل ہیلتھ کئیرسمیت دیگررفاحی اقدامات بھی کئے گئے،حکومت نے واحد قومی نصاب بھی متعارف کرایا، علاوہ ازیں احساس کے ذریعہ سماجی فلاحی پروگراموں کے ذریعہ بھی غربت کے خلاف بچوں کو سماجی تحفظ فراہم کیاجارہاہے-عمران خان نے کہا کہ ان سب سے زیادہ اہمیت کا حامل کلین اینڈگرین پاکستان کا آغاز ہے جسے آنیوالی نسلوں کی بہتری کے خاطر شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے موقع پرہم پاکستان کے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں ملک کا مفید اورکارآمد شہری بنانے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک کا سب سے بیش بہا سرمایہ ہمارے بچے ہیں افسوس، بچوں کی تعلیم، صحت اور حقوق کے حوالے سے ریاست و معاشرہ اپنی ذمہ داریوں سے بہت دور کھڑے ہیں پرامن و پرسکون مستقبل کا انحصار اس پر ہے کہ بچوں کو ہر قسم کی انتہاپسندی اور امتیاز سے پاک ماحول فراہم کیا جائےاس کے ساتھ ساتھ بچوں کو بقائے باہمی پر قائم ماحول میں پھلنے پھولنے دیا جائے اسکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے دنیا میں ہمارا ملک دوسرے نمبر پر ہے نومولد بچوں کے لیئے صحت کی سہولیات کا فقدان، غذائی قلت اور گھروں یا اسکولوں میں جسمانی سزا مسئلہ ہیں بچوں سے مشقت لینا، بے گھر بچوں کا مسئلہ اور اس طرح کے دیگر کئی مسائل ہیں بچوں کے حوالے سے ان مسائل کا اب جنگی بنیادوں پر حل نکالنا ناگذیر بن چکا ہے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے نمایاں قانونسازی کی ہے سندھ میں ثانوی سطح تک تعلیم مفت ہے محکمہ صحت سندھ نے بچوں کے بہتر علاج معالجے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں پاکستان کے تمام وسائل پر سب سے پہلا حق پاکستانی بچوں کا ہے وقت آگیا ہے کہ مسقبل کے معماروں کے باب میں ریاست اپنی پوری ذمیداری اٹھائے اس معاملے میں کسوٹی اب الفاظ نہیں، عملی اقدام ہوں گے پی پی پی پاکستانی بچوں کے حقوق اور روشن مستقبل کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی ہم یہ جدوجہد اسی طرح کریں گے، جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی تھی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ‏بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں اور انکے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، آج ہم اپنے بچوں کیلئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا عزم کرتے ہیں،حکومت ہر بچے کو غربت اور ہر قسم کے تشدد سے محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے،ہر بچے کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں کہ کسی بچے سے اس کی قومیت، مذہب يا صنف کی بنیاد پر تفریق نہ کی جائے،آج ہم اپنے بچوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے بچانے کا بھی عزم کرتے ہیں،بہتر زندگی کیلئے میڈیا، معاشرے، والدین اور خود بچوں کو بھی تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‏بچوں کے سیکھنے اور پھلنے پھولنے کے لیےمحفوظ ماحول ضروری ہے آج بچے پرتشدد تنازعات، عدم مساوات اور غربت سے آزاد نہیں ہیں،کورونا نے اقتصادی، صحت اور تعلیم سے متعلق چیلنجز کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے،پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ترقی پسند اور مضبوط عالمی آواز ہے،بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، پاکستان نے اپنے بچوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں،

Leave a reply