بلاول بازی لےگئے، قافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیا

0
41

بلاول بازی لے گئے، قافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیا
بلاول بازی لے گئے۔ بلاول کا قافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیا، گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کے لیے قائدین میں سے سب سے پہلے بلاول پہنچے ہیں.جبکہ باقی قائدین مریم نواز ، مولانا فضل الرحمنٰ بھی تک رستے میں ہی ہیں. مریم نواز نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے وہ ابھی شاہدرہ میں ہی تھیں.
واضح رہے کہ پی ڈی ایم گوجرانوالہ میں جلسہ کر رہی ہے. جس کے لیے قافلے رواں دواں ہیں. پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا.سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

Leave a reply