بلاول کا شہباز شریف سے رابطہ حکومت کے خلاف اہم مشاورت

0
59

بلاول کا شہباز شریف سے رابطہ حکومت کے خلاف اہم مشاورت

باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلز پارٹی کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ریکارڈ کرپشن کر رہی ہے، مہنگائی سے لوگوں کا جینا دوبھر، اپوزیشن ہی ان کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔

تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور عمران خان کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی موجودہ دور حکومت میں ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے اعداد وشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ملک کو عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیر معمولی کردار ناگزیر ہے۔

اس سے قبل بلاول کا کہنا تھا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قانون سازی پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، اپوزیشن کی زبان بند نہیں کی جا سکتی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے مشیروں پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے لیکن عمران خان آج بھی ان کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں۔ نیب کو شہزاد اکبر کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنانا چاہیے۔ انہوں نے دو سال سے بیرون ملک جائیداد ڈکلیئر نہیں کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے تمام معاونین خصوصی اپنے اثاثے ظاہر کریں،
ان کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے کلبھوشن یادیو کے لیے کوئی قانون پاس نہیں کرایا جا سکتا۔ کہتے ہیں کہ عالمی عدالت کی بات مان رہے ہیں، جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا، وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے اور ہمیں این ار او، این آراو کہتا ہے۔

جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا، وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے ، بلاول

Leave a reply