بلاول بھٹو زرداری کا صحافی برادران آفتاب مغیری اور امتیاز مغیری سے تعزیت کا اظہار

باغی ٹی وی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی برادران آفتاب مغیری اور امتیاز مغیری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

بلاول بھٹو نے آفتاب مغیری اور امتیاز مغیری سے ان کے بھائی کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کیا . بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم خالد مغیری کے لیئے جنت الفردوس اور سوگواران کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

ادھر سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کے انتظامات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔

Shares: