بلاول کہاں ہو؟ کشمور سے آئی ایک ماں اور بیٹی کی پکار، تحریر: رضی طاہر
بلاول کہاں ہو؟ کشمور سے آئی ایک ماں اور بیٹی کی پکار
تحریر : رضی طاہر
گلگت بلتستان کے ٹھنڈے علاقے میں انتخابی مہم میں مصروف بلاول بھٹو کو فوری کشمور جانا چاہیے جہاں سندھ کی ایک ماں اور بیٹی کو مسلسل بے آبرو کیا گیا اور سندھ پولیس نامزد ملزمان میں سے دو کو پکڑنے میں ناکام ہے، کشمور میں پولیس نے ایک ماں کی فریاد پر ایک معصوم کلی کو بازیاب کرایا ۔انتہائی نامناسب حالت میں ہسپتال پہنچائی جانے والی ننھی کلی کو وحشیانہ تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود تھے اور تشدد کی وجہ سے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی ہے اس کے لیے ڈاکٹرز کو سرجری کرنا پڑی۔۔یہی نہیں بلکہ وحشی درندوں نے متاثرہ بچی کے بال بھی بے درد ی سے کاٹے۔۔۔دانت توڑے اور گلے سے دبایا بھی گیا۔۔۔ تاہم ریپ کی شکار اس معصوم کلی کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے۔۔۔ اس بے چاری کو تو معلوم ہی نہیں کہ آخر اس کے ساتھ ہوا کیا ہے اور کیوں ہوا۔۔۔۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ گزشتہ منگل کی صبح ایک خاتون کشمور تھانے آئی اور شکایت کرائی کہ اس کی بیٹی کو یرغمال بنالیا گیا ہے ۔۔۔اس پر سندھ پولیس نے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں چھاپہ مارکر خاتون کی بیٹی کو برآمد کر تھا۔۔۔ کراچی کی اس خاتون کو کشمور ملازمت کا جھانسا دے کر بلایا گیا تھا۔۔۔ مگر روزگار کے بدلے عزت چھین لی گئی۔۔۔ تین روز تک اس خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جاتی رہی اور اس کی بیٹی کو یرغمال بنالیا گیا۔۔۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی کو یرغمال بنا کر اسے کوئی اور خاتون لانے کا کہا گیا لیکن خاتون نے قانون کی مدد لینے کا فیصلہ کیا اور تھانے پہنچ گئی۔۔ ایک گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مصوم بچی کیساتھ یہ گھناونی حرکت کی لیکن دوسرے مجرموں کو ابھی بھی قانون کے شکنجے میں نہیں لایا جاسکا۔ ۔۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس واقعے کا اصل قصوروار کون ہے؟ وہ ماں جسے اپنی بیٹی پالنے کیلئے روزگارکی تلاش تھی۔۔ ۔ یا وہ ظالم مجرم جنہوں نے اپنی ہوس کی آگ بجھانے کیلئے روزگار کا جھانسا دیا۔۔۔ یا پھر سندھ کے حکمران ،جو مسلسل تیسری دفعہ بھی برسراقتدار آنے کے باوجود سندھ کی بیٹیوں کی عزت تک کی حفاظت نہ کرسکے۔۔۔ بلاول زرداری کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کی عوام کو اپنی کارکردگی دکھائیں۔۔۔ ان کو بتائیں کہ کیسے ان کے صوبے میں ماوں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمتوں کی حفاظت کی جارہی ہے۔۔۔ لیکن افسوس۔۔۔ بلاول کی کارکردگی کے خانے میں ان کی شہید ماں اور شہید نانا کے سوا کچھ نہیں ہے۔
https://youtu.be/4_Lzx73h188