بلاول کی مریم سے ملاقات، حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کب شروع ہو گی، اہم خبر آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی میں‌ پیش کردہ بجٹ منظوری سے روکنے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز میں‌ اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں‌ ہر صورت اس بجٹ کو پاس ہونے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا ہے. بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچی تھیں جبکہ اس موقع پر پارٹی کی سینئر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اس اہم ملاقات کے دوران مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری نے میثاق جمہوریت کو اس کی روح کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ آئین، پارلیمان، عوام، اپوزیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت ہر اختلافی آواز پر حکمران حملہ آور ہیں۔ نئے پاکستان کے نام پر ہونے والا فراڈ قوم کو مزید برداشت نہیں، قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، اسے مایوس نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ میں بجٹ کو منظور ہونے سے روکیں گے . بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر نواب شاہ میں جلسہ ہوگا اور وہیں سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی. ملاقات کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں‌ کا کہنا تھا کہ
موجودہ حکومتی انتظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ایک سازش کے تحت اپوزیشن لیڈروں‌ کی گرفتاریاں‌ کی جارہی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا بجٹ تبدیل کرے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں نہ پیسا جائے بلکہ انہیں‌ ریلیف ملنا چاہیے. اگر یہ حکومت اپنا بجٹ تبدیل نہیں کرتی تو پھر پیپلز پارٹی اپنا بجٹ پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے ہمیں‌ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی.

Comments are closed.