بلاول کی پیش کش کا جواب ایم کیو ایم نے دے دیا

باغی ٹی وی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیش کش کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے جوابی پیش کش کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے وزارتوں کی پیشکش کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت کے ساتھ اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں کیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے الگ ہو جائے تو وفاق جتنی وزاتریں سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں، ہماری شرط ہے کہ صوبے سندھ کو اس کا حصہ دلوا دیں ہم ساتھ مل کر اس صوبے کو ترقی دلوا سکتے ہیں.

ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ہم وزارتوں کی بجائے عوامی حقوق کی سیاست کر رہے ہیں، ہمیں پیشکش دینے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو مقامی حکومتوں کو بااختیار بنائیں۔

اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آفر پر کہا تھا کہ عوام کے مفاد میں کسی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔

Shares: