بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاوَس میں مشاورتی اجلاس ، کیا ہوئی بات چیت

بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاوَس میں مشاورتی اجلاس ، کیا ہوئی بات چیت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاوَس میں مشاورت اجلاس ہوا ، اجلاس میں شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی،پلوشہ خان،مرتضیٰ وہاب اور ناصر شا ہ موجود تھے . مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادل خیال ہوا .

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے معاملے کو خورشید شاہ دیکھ رہے تھے،خورشید شاہ رہائی کے بعد انتخابی اصلاحات کے معاملے کو دیکھیں گے،

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے خط لکھا ہے جو ایک ملی بھگت ہے۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ دھاندلی کیلئے این سی او سی کا الیکشن سے کیا تعلق ہے۔ شاہد خاقان نے این سی او سی کا آزاد کمشیر کا الیکشن ملتوی کرنے کا خط واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جو گلگت بلتستان میں ہوا ہے وہ ہی تاریخ آزاد کشمیر میں دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پوری مشینری کی کوششوں کے باوجودہ پاکستان مسلم لیگ نون کا ایک بندہ بھی نہیں توڑ سکے.

پی پی پی کے متعلق ان کا کہنا تھا حکومت اور نیب 3 سالوں میں ن لیگ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے معمولی کرسی کی خاطر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اعتماد اور حلف توڑا، اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو

Comments are closed.