بلاول کو علم نہیں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت صوبہ سندھ میں ہے،حلیم عادل شیخ

0
37

بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا رد عمل۔پی پی چئیرمن کے منہ سے ملکی معیشت پر بڑے بڑے بیان زیب نہیں دیتے۔لاڑکانہ کی جماعت کے پرچی چیئرمین کی باتیں ان کے وزراء اور پارٹی رہنماء تک سنجیدہ نہیں لیتے، ‏پی پی چیئرمین کو علم نہیں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت صوبہ سندھ میں ہے بلاول کا بیان ایسے ہے جیسے عمران خان کی حکومت قیام پاکستان سے ہو، سندھ میں گندم کے ریٹ پر من پسند خاندانوں کو نوازا جارہا ہے، ‏سندھ میں غربت کی وجہ سے روز خودکشیوں کے واقعات رونما ہورہے ہیں، پی پی چیئرمین کی مہربانی سے آج سندھ عالمی جریدوں کی زینت بناہوا ہے، بلاول ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر معیشت پر لیکچر جھاڑنے والے اپنی حکومت کے سیاہ کارنامے نہیں چھپا سکتے،‏بلاول کی چیخوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف رواں دواں ہے، بلاول پہلے سندھ کے دیہی و پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کریں، پنجاب میں گزشتہ 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 183 کارروائیاں کی گئیں، ‏بلاول اور ان کی کرپٹ وزیروں نے ذخیرہ اندوزی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے، تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا،عمران خان کی قیادت میں ملک میں خوشحالی سے تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا.

Leave a reply