بلاول جاتی عمرہ پہچ گئے،ملاقات جاری

بلاول جاتی عمرہ پہچ گئے،ملاقات جاری
لاہور:‌تفصیلات کے مطابق :مریم نواز نے جاتی امرا آمد پر بلاول بھٹوزرداری کا استقبال کیا.بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر قبل نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے جہاں ان کا استقبال مریم نواز نے کیا۔ ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہیں۔

مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات جاتی امراء میں جاری ہے جس ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی، اور مصطفیٰ نواز کھوکھر ہیں۔
جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر بھی جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر قبل نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے جہاں ان کا استقبال مریم نواز نے کیا۔
ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول مریم ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ یہ صرف انتشار پھیلانے اور نیب سے ریلیف حاصل کرنے کی سازش کا حصہ ہے.

Comments are closed.