بلاول نے کیا میر پور میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کو زیادہ معاوضہ دے

بلاول زرداری نے میر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ بھی میرپور میں زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں ،ڈاکٹرز،نرسزاورپیرا میڈیکل اسٹاف زلزلہ متاثرین کی خدمت کر رہےہیں،آزادکشمیرحکومت نے زلزلے کے بعد بھرپورطریقے سےلوگوں کی مددکی،ایدھی فاوَنڈیشن اوردیگرفلاحی اداروں نےمشکل وقت میں لوگوں کی مددکی،

بلاول زرداری نے کہا ہے وفاقی حکومت متاثرین کی امیدوں کے مطابق ان کی مدد کرے، پیپلزپارٹی وفاق سےمطالبہ کرتی ہےکہ زلزلہ متاثرین کوزیادہ معاوضہ دیاجائے،

پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

بلاول زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو کچھ ہو رہاہے اس کی مذمت کرتے ہیں،بھارت نےمقبوضہ کشمیرکےلوگوں کو59روز سے قید کررکھا ہے ،کشمیری بہن بھائیوں کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں رائے شماری ہونی چاہیے،پیپلزپارٹی اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرانے کے لیے جدوجہدکرتی رہے گی،

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اورمنی لانڈرنگ اہم ایشوزہیں لیکن یواین میں صرف کشمیرپربات ہونی چاہیےتھی،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دے،مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں لوگوں کوشہیدکیاگیا،سیاسی رہنماوَں کوگرفتارکیاگیاہے،

قبل ازیں بلاول زرداری نے میرپور میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کی عیادت کی، بلاول نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات بھی کی.

زلزلہ متاثرین کے لئے بین الاقوامی امداد لیں گے یا نہیں؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

Comments are closed.