بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

0
33

بلاول نے کیا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ، کہا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے یہ کام کریں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے معیشت کا براحال کردیا،بیوروکریسی کومشکلات کا سامنا ہے،عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے ہیں،چھوٹے تاجرٹیکسزکے طوفان کی زد میں ہیں،ملک میں کسی کوروزگارنہیں مل رہا، معیشت کی تباہ حال صورتحال میں ہم میگا پروجیکٹس کا افتتاح کررہے ہیں،

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدوروں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے تنخواہیں دینا ہوں گی،
اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرناہوگی، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ارب پتی لوگوں کو دی گئی، معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو ایک کروڑ نوکریاں عوام کو دینا ہوں گی ،معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو چھوٹے تاجروں کیلیے ایمنسٹی اسکیم لائی جائے ،عوام کو امید تھی ان کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی،آج وہ ناامید ہو چکے.

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے پنجاب ،کے پی میں کتنے مفت علاج کے اسپتال بنائے، وزیراعظم سندھ حکومت کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں ،وسیم اکرم پلس،شیر شاہ سوری سے پوچھیں کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا،

Leave a reply