بلاول بھٹو نے بھی حکومت کی مدت کے اختتام کا عندیہ دے دیا

قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس 20 یا 21 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا
0
38
Bilawal

اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، 15 ماہ میں عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم اپنی حکومت کی مدت کے اختتام کے قریب ہیں، بطور وزیر خارجہ دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور دنیا سے پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کی بھرپورکوشش کی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث سیلاب سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، کوپ27 کانفرنس میں دوست ممالک نے تعاون کا وعدہ کیا جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیابی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ جبکہ دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ جبکہ فیصلے کے مطابق 12 اگست سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی اور الیکشن کے لیے 90 دن رکھے جائیں گے۔

تاہم خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی ملاقات انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا جبکہ انتخابی اصلاحات اورنگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔ نگران وفاقی حکومت الیکشن کمشن کے ساتھ مل کرانتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

تاہم دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس 20 یا 21 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس 20 یا 21 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھی وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو سمری بھیج دی ہے، جس میں اجلاس کے لئے 20 اور 21 جولائی کی دونوں تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کی طلبی کے حوالے سے اپنی ایڈوائس صدر مملکت عارف کو جلد بھجوائیں گے ۔

Leave a reply